۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حجت الاسلام فرزانه

حوزہ/ حجت الاسلام و المسلمین فرزانہ نے کہا: اگر کوئی شخص اپنے خطاب کے دوران انقلاب اسلامی اور عاشورا کو ایک دوسرے سے جدا کرنے کی بات کرتا ہے تو ایسے شخص کے منبر کو ترک کر دینا چاہئے کیونکہ انقلاب اسلامی کے اہداف عاشورا پر منحصر ہیں اور اس انقلاب کا ہدف بھی امام حسین علیہ السلام کے راستے پر چلنا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی مشہد سے نامہ نگار کے مطابق، حوزہ علمیہ خراسان کی سپریم کونسل کے سکریٹری حجت الاسلام والمسلمین محمد باقر فرزانہ نے جمعہ 28 جولائی کو عبداللہ رضوی اوقاف کمپلیکس میں یوم عاشور کے خصوصی پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کہا: ہمیں عاشورہ کے ساتھ مرتبط اور منسلک رہنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا: عاشورا ایک دن ہے لیکن انہی چند گھنٹوں میں اسلام اپنی بہترین شکل میں نافذ ہوا۔ عاشورا کے دن اسلامی اخلاق نے اپنی بعض صفات جیسا کہ مقاومت اور شجاعت کو بہترین انداز میں پیش کیا۔

حجت الاسلام فرزانہ نے مزید کہا: اسلام کی مختلف جہتوں کو سمجھنے کے لیے عاشورا کو سمجھنا ضروری ہے۔ اگر ہم اسلام کو اس کی صحیح ترین اور مکمل شکل میں جاننا چاہتے ہیں تو ہمیں عاشورہ کو دیکھنا چاہیے کیونکہ عاشورہ نے جس طرح اسلام کو مجسم کیا ہے اس طرح دین اسلام کہیں بھی مجسم نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا: جو کچھ آپ نے اسلام کے بارے میں سنا ہے وہ واقعہ عاشورا میں بہترین طریقے سے انجام پایا ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین فرزانہ نے کہا: یہ سب کچھ ظاہر کرتا ہے کہ ہم اسلام کو جانے بغیر نہیں رہ سکتے اور اگر ہم اسلام کو جاننا چاہتے ہیں تو عاشورہ ایک بہترین راہنما ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .